ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر کو ختم کرنے کی ناکام کوشش، شیوکمار ویڈیو کلپ فراہم کریں تو تفتیش کی جائے گی: بسواراج بومئی

وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر کو ختم کرنے کی ناکام کوشش، شیوکمار ویڈیو کلپ فراہم کریں تو تفتیش کی جائے گی: بسواراج بومئی

Sun, 29 Nov 2020 11:49:28    S.O. News Service

بنگلورو،29؍نومبر(ایس او نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ریمارکس کئے ہیں کہ ان کے پاس ایک ایسی ویڈیو کلپ ہے جس میں وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر سنتوش کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے داخلہ امور بسواراج  بومئی نے کہا کہ اگر شیوکمار اس ویڈیو کلپ کو ہمیں دیں تو تفتیش کروائی جائے گی۔آج یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہم کو اطلاع ملی ہے کہ سنتوش اس وقت اسپتال میں صحت مند ہورہے ہیں۔ شہر کے سداشیوا پولیس تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں درج ہے کہ انہیں ماردینے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پولیس تھانوں اور پولیس سسٹم کی تجدید کاری کا پہلے مرحلہ میں کام چل رہا ہے۔بقیہ پولیس تھانوں کی تجدید کاری کام مرکزی اور ریاستی حکومت کے گرانٹس سے مکمل کیا جائے گا۔کلیان کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ اس فنڈ کو ان علاقوں میں اس کام پر خرچ کرے گا۔


Share: